مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کو تربیت دے کر مسلح کیاجائے : سابق پولیس سربراہ

0
34

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کو تربیت دے کر مسلح کیاجائے : سابق پولیس سربراہ کے بیان سے کشمیرمیں ظلم وتشدد کے نئے سلسلے کے شروع ہونےامکان ،مقبوضہ کشمیر میں پولیس کے سابق سربراہ شیش پال وید نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو قتل کرنے کے لئے ہندوئوں کو مسلح کرنے اورانہیں تربیت دینے اور دیہی دفاعی کمیٹیاں بنانے کی وکالت کی ہے۔ ایسی کمیٹیاں جموں اور پونچھ اور راجوری اضلاع کے سرحدی علاقوں میں بے گناہ مسلمانوں کو قتل کرنے کے لئے بدنام ہیں

۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا ہے کہ وادی کشمیر کے تمام ہندوئوں کو مسلح کرنے سے ان کے احساس تحفظ میں اضافہ ہوگا۔

سابق ڈی جی پی نے کہا کہ وادی کشمیر میں ہندواقلیت کو اسلحہ کی تربیت دینے اور اسلحہ فراہم کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔شیش پال وید نے اعتراف کیا کہ 1995 ء میں وہ ادھم پور کے ایس ایس پی کی حیثیت سے باگنکوٹ گاؤں میں پہلی دیہی دفاعی کمیٹی تشکیل دینے میں کس طرح معاون بنے جو اس وقت ادھم پور ضلع کا حصہ تھا۔

یہ گاؤں اب ضلع ریاسی کا حصہ ہے جس سے2007 میں اودھم پور سے الگ کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ بعد میں حکام نے جموں خطے میں وی ڈی سیز قائم کیں جہاں ہندو بڑی تعداد میں موجود ہیں۔انہوں نے وادی کشمیر میں بھی وی ڈی سی کی تشکیل کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ فارمولہ بہت کامیاب ثابت ہوا ہے

Leave a reply