حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا ہے
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں راکٹ فائر کئے ہیں، حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی ذاتی رہائشگاہ ہے،تاہم جس وقت حملہ ہوا،اسرائیلی وزیراعظم اس وقت اپنے گھر میں موجود نہیں تھے، اسرائیلی فوج کے ذرائع نے تصدیق کی کہ ہفتے کی صبح لبنان سے پرواز کرنے والے ڈرون کے ایک عمارت سے ٹکرانے کے ایک دھماکے کی آواز سنی گئی تا ہم ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، جہاں راکٹ حملہ ہوا، سیکورٹی ادارے وہاں متحرک ہو چکے ہیں، راکٹ حملے کے وقت تل ابیب میں سائرن بج اٹھے اور ہر طرف افراتفری مچ گئی،
علاوہ ازیں مبینہ طور پر ساتھ ہی لانچ کیے گئے دو دیگر ڈرونز کو اسرائیل نےکامیابی سے روک کر تباہ کردیا ہے،اس واقعے نے گلیلوٹ فوجی اڈے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ سیزریا کی طرف آنیوالے ایک ڈرون سے مبینہ طور پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنا نے کی کوشش کی گئی،اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ اس مقام پر نہیں تھے اور کسی اور جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یحییٰ سنوار کی شہادت اسرائیل کے لیے تباہی کا پیغام ثابت ہوگی،حماس
یحییٰ سنوار کی موت پر وہی احساسات جو اسامہ بن لادن کی موت پر تھے،جوبائیڈن
اذکار کے کتابچے،تسبیح، گھڑی،اسلحہ،شہید یحییٰ سنوار کا کل سامان
حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار شہید،حماس کی تصدیق
اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں
حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل
حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید
سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری
اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی
اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید
فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان
مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات
مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات
اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ