سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت میں سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے.

سابق صدر آصف علی زرداری سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں کراچی کی سیاسی صورتحال اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. علاوہ ازیں ملاقات میں وفاقی وزیر امین الحق، صادق افتخار، ڈاکٹر عاصم اور سینٹر سلیم مانڈی والا بھی موجود تھے۔ جس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت میں سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے.


سابق صدر نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ ہمیں موجودہ حکومت میں مل جل کر چلنا ہے اور اپنے مسائل میں بتانے کے بجائے خود مل بیٹھ کر حل کرنے ہیں اس ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بھی اس بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہمیں مل کر کراچی کے مسائل کو حل کرنا ہے کیونکہ کراچی کی عام عوام کافی مسائل میں گہری ہوئی ہے جس کو دور کرنا ہماری اولین ترجیح ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف
ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف
30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں

دوسری جانب ذرائعے نے دعوٰی کیا ہے کہ آصف زرداری ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں کیونکہ وہ کافی عرصہ تک بیمار رہے تھے تو وہ سیاسی طور پر صحیح معنوں متحرک نہیں تھے لیکن اب انہوں نے خود کو دوبارہ متحرک کردیا ہے اور آئیندہ بھی وہ بہت ساری مزید ملاقاتیں کریں گے.

Shares: