ہم دعا کرتے ہیں کہ نواز شریف آج وطن واپس آجائے، وزیراعظم

0
82

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو میں اپوزیشن لیڈر نہیں قوم کا مجرم سمجھتا ہوں۔

باغی ٹی وی :پی ٹی وی پر عوام کی لائیو کال سننے کے دوران پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میں اپوزیشن لیڈر سے ملتا ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا شہبازشریف ڈیڑھ گھنٹے تقریر کرتے ہیں لیکن کرپشن کا جواب نہیں دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی تقریر اصل میں نوکری کی درخواست ہوتی ہے۔

واللہ :ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی،صورت حال بہترہونا شروع گئی ہے”وزیراعظم

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہماری حکومت یہ ٹرم اور اگلا ٹرم بھی پورا کرے گی انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت سے نکل گیا تو اپوزیشن کے لیے زیادہ خطرنا ک ہوؤں گا اگر سڑکوں پر نکل آیا تو اپوزیشن کے لیے چھپنے کی جگہ نہیں ہوگی شہبازشریف جواب نہیں دےسکےکہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے کہاں سے آئے؟ جب ان سے سوال پوچھا جائے تو کہتے ہیں بچے باہر ہیں، ان سے پوچھیں۔

وزیراعظم نے کورونا کے 2 سالوں میں عوام کو بھوک اور غربت سے بچایا،وزیر خارجہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشرہ ایٹم بم سے نہیں اخلاقیات تباہ ہونے سے خراب ہوتا ہے سوئٹرز لینڈ میں انصاف 100 فیصد ہے جب کہ مسلم ممالک میں 9 سے 10 فیصد ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ وہ آج لندن سے آجائے گا کل آجائے گا لیکن جو پیسے سے پیار کرتا ہے وہ کبھی واپس نہیں آئے گا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ نواز شریف آج آجائے ان کا وقت ختم ہو گیا ہے ملک و قوم انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ تین دفعہ کا وزیراعظم کہتا ہے کہ میرے بیٹے پاکستانی ہی نہیں ہیں یہ واپسی کے شوشے نہ چھوڑیں تو پارٹی ٹوٹنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تو درخواست کرتا ہوں کہ پلیز پاکستان واپس آجائیں میں 2018 میں واپس آیا جب کہ یہ تو 2017 میں ملک سے بھاگ گئے تھے۔

عمران صاحب بہت ہو گیا سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں: مریم نواز جزباتی ہوگئیں

عمران خان نے کہا ہے کہ میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے تیار ہوں، سب سے بات کرنے کو تیار ہوں میں پی ٹی ایم اور ٹی ایل پی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں لیکن ان چوروں سے نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم اور ٹی ایل پی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں لیکن مجرموں سے بات کروں گا تو اس ملک اور اللہ سے غداری کروں گا۔

"مقصود چپڑاسی”کی کہانی:وزیراعظم کاانکشاف :مگرشہبازشریف عوام کے سامنےاس کی تردید نہ کرسکے

وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان جادو کا ڈنڈا ہلا کر ملک کو سیدھا نہیں کر سکتا ہے اسی دوران انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ سنگا پور کا وزیر کرپشن پر پکڑا گیا تو اس نے خود کشی کرلی کیوں کہ اسے پتہ تھا کہ معاشرے میں اب کوئی جگہ نہیں ہے۔

Leave a reply