پاکستان کی نامور اداکارہ صباقمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’چسکا نیوز ود صبا قمر اینڈ شاہ ویر جعفری‘ کے عنوان سے تیسری قسط نشر کردی۔
باغی ٹی وی : پاکستان کی نامور اداکارہ صباقمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’چسکا نیوز ود صبا قمر اینڈ شاہ ویر جعفری‘ کے عنوان سے تیسری قسط نشر کردی اس قسط میں صبا قمر نے جہاں دیگر موضوعات پر بات کی وہاں سب سے پہلے پاکستان میں آج کل مقبول ترین ڈرامے ارطغرل پر ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متعلق دلچسپ اور مذاحیہ انداز میں تبادلہ خیال کیا ۔ صبا قمر نےکہاجن لوگوں کے ذہنوں کو زنگ لگ چکا ہے وہ یا تو تیل لگائیں یا پھر ان کا چینل سبسکرائب کریں ۔ انہوں نےکہا کہ ان کا چینل ا ن کے مداحوں کے لیے ہے سستی ریٹنگ کے شوقین چھتیس ہزار چینل ہیں وہاں جائیں میرے چینل پر محلے کی پھپی کا کردار اداکرنے سے گریز کریں۔
https://www.youtube.com/watch?v=vnAsNtV7E4s&feature=youtu.be
مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے صبا قمر نے بتایا کہ وزیراعظم نے یہ ڈرامہ پاکستان میں نشر کیا تاکہ سوئی ہوئی قوم جاگ جائے اور کچھ سیکھ سکے لیکن وزیراعظم صاحب بھول گئے تھے کہ یہ قوم پیدا ہی سمجھدار ہوئی ہے دراصل پاکستانیوں نے ارطغرل سے کیا سیکھا؟ صبا قمر نے کہا کہ ہماری قوم نے اس سیریز سے محض ’ارطغرل پاپڑ‘ ارطغرل نسوار‘ ارطغرل سروس اسٹیشن‘ ارطغرل نہر و نہر جیسے دیگر نام رکھنا ہی سیکھے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اس سیریز سے اور کچھ سیکھیں نہ سیکھیں 2020میں پاکستان کے ہر گھر میں ایک ارطغرل خان، ارطغرل بھٹی، ارطغرل شیخ، ارطغرل وڑائچ م ارطغرل گجراور اسی قسم کے دوسرے نام کثرت سے ملنے کے امکانات ہیں۔
اس قسط میں صبا نے کورونا وائرس کے دنوں میں شوبز شخصیات کی شادی ، خواتین کے مارکیٹ جانے اور پھر چھتوں سے چھلانگیں لگانے عمر اکمل کے ڈانس اور میرا کی امریکا سے واپسی کے لیے وزیراعظم سے کی گئی گزشتہ دنوں کی اپیل کو بھی مزاح سے بھرپور انداز میں پیش کیا-
ادکارہ نے کہا کہ خبروں کی دنیا میں پانچ ڈرامے اس ہفتے ٹاپ ہر رہے نمبر پانچ پر آنے والا ڈرامہ عمر اکمل کا ڈرامہ ہے جس کا نام ہے مدت فروم این ادر برادر، یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ پر رہا ہے-نمبر 4 پر رہا میرا کا ڈرامہ میں اپنے وطن آ کر مرنا چاہتی ہوں نمبر تین پر کورونا میں احد سجل ، فیروز صدف،دانیال فریال کی شادی،حنا اور آغا کی شادی خالہ کے ماموں کے پھپھی کے بیٹے کی شادی اور امی ابو کی دوسری شادی،نمبر 2 میں ارطغرل ڈرامہ جس کے چلنے سے پرائیویٹ چینلز کو منی ہارٹ اٹیک آئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں اور ان کی سانسیں چل رہی ہیں-اور نمبر ون پر کرنل کی بیوی کا ڈرامہ رہا جس نے ارطغرل کی ریٹنگ کو بھی مات دے دی-
اداکارہ کا کہنا تھا عوام کہتی ہے کہ ہمارے ہر مسئلے کو عمران خان حل کریں تو میں ان کو بتانا چاہتی ہوں کہ وہ وزیراعظم ہیں کو سامری جادوگر نہیں جو ہوہو ہا ہا کر کے مسائل حل کر دے-ان کے حوصلے کو سلام ہے جو پھر بھی کہتے ہیں گھبرانا نہیں-
اداکارہ کی اس قسط کو لوگوں کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے۔
پیار غیر مشروط ہونا چاہیے، اس میں لین دین کے معاملات نہیں ہونے چاہیئں صبا قمر