ہونڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ

0
45

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے ایک مرتبہ پھر موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 86 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 90 ہزار 900 ہو گئی ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 4 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 93 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 97 ہزار 500 روپے جب کہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جی 125 ایس ای کی قیمت 6 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی۔

سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس ساڑھے 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار ہوگئی جب کہ سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 500 سے بڑھ کر 2 لاکھ 67 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 155 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد 2559 روپے 35 پیسے کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہو گیا-

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

Leave a reply