ہسپتال میں 12واں روز، طبیعت کیسی؟ نواز شریف نے خود بتا دیا

0
37

ہسپتال میں 12واں روز، طبیعت کیسی؟ نواز شریف نے خود بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ہسپتال منتقل کئے ہوئے آج 12 واں روز ہے، نواز شریف کا علاج جاری ہے اور اب انکی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے، سابق وزیراعظم نے میڈیکل بورڈ کی نگرانی کے بغیر بھی چہل قدمی کرنا شروع کر دی ہے.

دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

سابق وزیراعظم نواز شریف کا آج میڈیکل بورڈ طبی معائنہ کرے گا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پہلی بار ڈاکٹرز کی نگرانی کے بغیر واک بھی کی، نواز شریف کو دل کی دوسری ادویات سمیت خون میں کلاٹ ختم کرنے والی دوا کلوپیڈو گرل بھی شروع کروا دی گئی ہے۔

سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔ نواز شریف کے پلیٹ لٹس بڑھ رہے ہیں، پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار تک پہنچ چکی ہے ،ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق پلیٹ لیٹس میں اضافہ ہونے کے بعد نوازشریف کو دل کی دوسری ادویات بھی شروع کروا دی گئی ہیں اور آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات بھی نوازشریف کو بہتر کر رہی ہیں۔

نوازشریف کی سزا معطلی کےعدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کیلیے دوائیں دینے سے نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہوگا، نواز شریف نے گزشتہ روز دانتوں کی فلنگ بھی کرائی تھی

نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں

Leave a reply