سینیٹر الیاس بلور کو جعلی پولیس افسر نے کیسے گیارہ لاکھ کا چونا لگایا؟تفصیلات آگئیں

0
25

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس احمد بلور کو جعلی پولیس افسر نے کال کر کے دس لاکھ اٹھانوے ہزار کا چونا لگا دیا۔تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سینیٹر الیاس احمد بلور کی جانب سے تھانہ کینٹ میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی شاہ صاحب نے مجھے فون کیا اور کہا کہ ،آپ کا بھانجا لڑکیوں ساتھ رنگ رلیاں مناتے پکڑا گیا ہے اگر اسکو بچانا چاہتے ہوں تو دس لاکھ اٹھانوے ہزار ایزی پیسہ بھجوا دو۔میری اس سے بات بھی کروائی گئی جو رو رو کر کہہ رہا تھا بابو میری جان بچا لو۔

 

سینیٹر الیاس بلور کے مطابق انہیں رقم بجھوانے کے لئے نمبر بھی فراہم کئے گئے۔میرے لئے یہ بات پریشان کن تھی لہذا میں نے فوری کسی تصدیق کے بغیر ایف آئی آر میں درج کرائے گئےُنمبروں پر رقم بھجوا دی۔

بعدازاں میں نے اپنے بھانجے سہیل شمشاد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تو وہ پشاور میں اپنی فیکٹری میں موجود تھا۔

درخواست ہے کہ اس معاملے کی فوری انکوائری کی جائے اور ایسی کالی بھیڑوں کو جو محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث ہیں،قرار واقعی سزا دی جائے۔تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Leave a reply