ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں آسانی اور مزید بہتری کے لیے پرعزم ہیں. فیصل کریم کنڈی
وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی کا بی آئی ایس پی سینٹرل زونل دفتر پنجاب کا دورہ
وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے آج ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس ،سینٹرل زون پنجاب لاہور کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن بھی انکے ہمراہ تھے۔ وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے بی آئی ایس پی کے سینٹرل زونل دفتر لاہور کے مختلف سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔
ترجمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مطابق؛ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی سینٹرل زون پنجاب ارشد لیاقت چوہدری نے انہیں محکمہ کی کارکردگی اور پنجاب کے حوالے سے بی آئی ایس پی کے پروگرامز کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ وزیر مملکت فیصل کریم کُنڈی نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شفافیت اور اعلیٰ کارکردگی کے باعث دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے.
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سروے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ کسی کو کوئی فیس نہ دیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سروے بی ئی آئی پی آفس میں سروے ڈیسک پر کیا جاتا ہے، وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی @fkkundi pic.twitter.com/tnTYXCO9hP
— Benazir Income Support Programme (@bisp_pakistan) December 29, 2022
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم اس کے نظام میں آسانی اور مزید بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔