ہم جیلوں کی طرف تحریک کا رخ موڑنے کو تیار ہیں،مولانا فضل الرحمان کا بڑا اعلان

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں اضطراب اور بے چینی کی صورتحال ہے،

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں انتظامی ڈھانچہ بکھرا ہوا ہے،صورتحال ایسی نہیں کہ نیب کو برداشت کیا جا سکے، ہم جیلوں کی طرف رخ موڑنے کو تیار ہیں،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس کا ردعمل اس بات کی نشاندہی ہے کہ پانی سر سے گزر گیا ،کراچی واقعہ کا جنہیں ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے ، انکوائری بھی وہی کریں گے، ایسا نہیں ہوتا،سندھ میں جو کچھ ہوا کراچی میں اسکو انڈیا پر کیوں نہیں ڈالتے، اگر ہمیں سیکورٹی نہیں دے سکتے تو ہمیں اجازت دین سیکورٹی کی، ہم انتظام کرلیں گے

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر تمام جماعتیں ساتھ ہیں،اداروں کی حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، اس میں تمام طبقے شریک ہیں، پی ڈی ایم اتحاد دوبارہ الیکشن کرانے کیلئے ہے

پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟

مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا

شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟

میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

میاں کو جیل ناشتہ ملا یا نہیں لیکن مریم کے کھابے ، ویڈیو سامنے آ گئی

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا کی جنگ،تمام طبقے شامل ہیں،صوبائی اختیارات میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے ،سندھ پولیس کاردعمل گواہی دے رہا ذمہ داری کس پر تھی ، حکمرانوں کو عوام کی چیخ و پکار سنائی نہیں دے رہی ،غیر اعلانیہ مارشل لا کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی،

Leave a reply