پاکستانی نژادسکاٹ لینڈ وزیراعظم حمزہ یوسف مستعفی
پاکستانی نژاد اسکاٹش حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں
اپنے بیان میں حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ نئے چیف منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتا رہوں گا،انہوں نے آج استعفیٰ دیا ہے.
سکاٹ لینڈ کے وزیراعظم حمزہ یوسف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد مستعفی ہونے کے لئے تیار ہو گئے تھے،تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد حمزہ یوسف اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ استعفیٰ دینے کے علاوہ انکےپاس اور کوئی راستہ نہیں بچا، حمزہ یوسف سکاٹ لینڈ کی تاریخ میں پہلے وزیراعظم ہیں جو مستعفی ہوئے،یہ پیش رفت حکومتی اتحاد کے خاتمے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی جب اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) نے حکمران جماعت اسکاٹش گرینز (ایس جی) کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا
حمزہ یوسف کے ایک قریبی دوست نے ٹائمز کو بتایا: ‘حمزہ جانتا ہے کہ ملک اور پارٹی کے لیے کیا بہتر ہے۔ وہ پارٹی کے پہلے کارکن اور پارٹی کے آدمی ہیں، اور اسی وجہ سے وہ جانتے ہیں کہ یہ کسی اور کے لیے وقت ہے۔’
اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ ایس این پی کے سابق رہنما اور نکولا اسٹرجن کے دیرینہ ساتھی جان سوینی سے پارٹی کے سینئر شخصیات نے رابطہ کیا ہے کہ اگر مسٹر یوسف کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو وہ عبوری پہلے وزیر بن جائیں۔ایس این پی رہنما، حمزہ یوسف جنہوں نے مارچ 2023 میں اسٹرجن سے اقتدار سنبھالا تھا، کو عدم اعتماد کے دو ووٹوں کا سامنا ہے، پریذائیڈنگ آفیسر کو چھوڑ کر کل 128 ایم ایس پیز ہیں، لیکن ایس این پی کے پاس صرف 63 ووٹ ہیں جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے پاس 65 ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف 29 مارچ 2023 کو اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر (وزیراعظم) منتخب ہوئے تھے،انہیں اسکاٹ لینڈ کے سب سے کم عمر نوجوان اور پہلے ایشیائی مسلم فرسٹ منسٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے
سعودی عرب میں موجود وزیراعظم کی امیر کویت سے ملاقات
سرمایہ کاری سےمتعلق پاکستان ہماری ترجیح ہے،سعودی وزیر کی وزیراعظم کو یقین دہانی
وزیر اعظم شہباز شریف کادورہ سعودی عرب،صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر سے ملاقات
چاہتے ہیں کہ پاک ،سعودیہ معاشی تعلقات سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں آگے بڑھیں، آل تویجری
سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،علامہ طاہر اشرفی
خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل
سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میںسفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل
شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت
وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی