حوثی باغیوں کے ہاتھوں اساتذہ کی بھاری تعداد موت کے گھاٹ اتاردی گئی ، تشویشناک رپورٹ

0
39

حوثی باغیوں کے ہاتھوں اساتذہ کی بھاری تعداد موت کے گھاٹ اتاردی گئی ، تشویشناک رپورٹ

باغی ٹی وی : یمن میں اساتذہ کی نمائندہ تنظیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 2014 سے اب تک 3500 اساتذہ جان کی بازی ہارچکے ہیں یا زخمی ہوئے ہیں.

رپورٹ کے اعدادو شمار میں مزید بتایا گای کہ حوثی باغیوں نے 1579 اور انتظامی عملے کے کارکن کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے .۔ ان میں اسکولوں کے 81 پرنسپلز، 1497 اساتذہ جاں‌بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ حوثیوں کی عسکری کارروائیوں میں 2642 اساتذہ زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے اساتذہ کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔ حوثیوں نے 10 اساتذہ کو پھانسی دے کر شہید کیا۔ ان میں دارالحکومت صنعا میں اساتذہ یونین کے سربراہ سعد النزویلی اور اسکول کے پرنسپل خالد النھاری بھی شامل ہیں۔ حوثیوں نے 8 طلبا کو بھی دوران حراست موت کے گھاٹ اتار دیا

ادھر یمن کے دارالحکومت صنعا کے رہائشیوں اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے مشہور یمنی ماڈل اور اداکارہ انتصار الحمادی کو دو اور فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ اغوا کر لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حوثیوں کے زیر اثرعلاقوں میں باغیوں کے مخالفین اور آزاد خیال خواتین پر حملوں کے سلسلے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔
اس واقعے کے نتیجے میں اندرون اور بیرون ملک شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروہوں اور کارکنوں نے انتصار الحمادی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply