کوئی انٹرویو نہیں دیا، جنرل (ر) باجوہ کی مبشر لقمان سے بات چیت میں تردید

0
62
bajwa

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے انٹرویو کی باز گشت چل رہی ہے ۔ انٹرویو کا دوسرا حصہ شائع ہونے کے بعد جنرل ر قمر جاوید باجوہ نے اس انٹرویو کی تردید کی ہے۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اس حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ر قمر جاوید باجوہ سے میری بات ہوئی انہوں نے حالیہ انٹرویوز کی تردید کی اور کہا کہ میں نے کوئی انٹرویو نہیں دیا ۔جو انٹرویوز میرے نام سے چل رہے ہین انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ مبشر لقمان کہتے ہیں کہ جنرل ر باجوہ کی بات درست ہے انہوں نے کسی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا ۔مبشرلقمان کہتے ہیں کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھے بتایا کہ 29 نومبر 2024 تک انہیں کسی قسم کا انٹرویو یا بیان دینے کی اجازت نہیں ہے

قبل ازیں معروف اینکر پرسن کامران شاہد نے اپنے ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ "سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھے بتایا کہ "میں نے کسی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا ہے کیونکہ مجھے 29 نومبر 2024 تک قانون کے مطابق کسی قسم کا بیان یا انٹرویو دینے کی اجازت نہیں ہے.


کامران شاہد نے مزید کہا کہ ابھی میری سابق آرمی چیف سے بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے کسی قسم کے انٹرویو کی تردید کی ہے جبکہ جنرل باجوہ نے یہ بھی کہا کہ ان سے منسوب انٹرویو کا دعویٰ کیا جارہا ہے لہذا وہ اب اس پر قانونی کاوائی کریں گے.

خیال رہے کہ اس سے قبل شاہد میتلا نامی صحافی کا نیا دور نامی ویب سائٹ پر جنرل باجوہ سے منسوب ایک انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ باجوہ سے ملاقات انٹرویو میں بدل گئی تاہم یہ انٹرویو اب تبدیل ہوکر کالم کی شکل اختیار کرگیا ہے.
مزہد یہ بھی پڑھیں؛
بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی

علاوہ ازیں اس مبینہ انٹرویو کا دوسرا حصہ پاکستان 24 نیوز نامی ویب پر شائع ہوا ہے جبکہ اس دوسرے حصہ میں شاہد میتلا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل باجوہ نے انہیں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ "عمران خان نے مجھے کہا آپ کیا کریں گے؟ تو میں نے ان کو کہا کیا آپ پلے بوائے نہیں رہے؟ آپ کی ویڈیوز بھی موجود ہیں، اگر زبان بند نہ کی تو گلہ نہ کیجئے گا ۔ اس طرح یہ ملاقات بھی تلخی پر ختم ہوگئی۔”

Leave a reply