مہاجرصوبہ چاہیے تو بھارت واپس چلے جائیں : سندھی قوم پرست شرپسندی پھیلانے لگے،ویڈیووائرل

5 سال قبل
تحریر کَردَہ

کراچی : ممہاجرصوبہ چاہیے تو بھارت واپس چلے جائیں : سندھی قوم پرست شرپسندی پھیلانے لگے،ویڈیووائرل،اطلاعات کےمطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک ایسی ویڈیوشیئرہورہی ہے جس میں ایک انتہا پسند سندھی قوم پرست مہاجرصوبے کے حوالے سے ایم کیوایم کےخلاف سخت زبان استعمال کررہا ہے

اس ویڈیومیں ایک انتہا پسند سندھی قوم پرست بارش کے پانی میں کھڑا کہہ رہا ہےکہ تم مہاجرصوبہ مانگتے ہوتمہیں وہ وقت یاد نہیں جب تم بھارت سے بھوکے ، ننگے اورپیاسے آئے تھے تو کراچی والوں نے آپ کواپنے دلوں‌میں بسایا اورآج تم نسل کی بنیاد پرصوبہ مانگتے ہو

 

ذرائع کے مطابق اس ویڈیو میں یہ انتہا پسند سندھی قوم پرست کہتا ہے کہ اگرتم مہاجرصوبہ مانگتے ہوتوپھرتم واپس بھارت چلے جائیں وہاں مہاجرصوبہ مانگیں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کون آپ کو یہ الفاظ سننے دیتا ہے

اس انتہا پسند سندھی قوم پرست کا مزید کہنا تھا کہ تم بڑے احسان فراموش ہو تم کراچی کے مسائل حل نہیں کرسکتے تمہاری وجہ سے آج کراچی اس حال میں ہے ،تم نے کراچی والوں کے ساتھ کیاظلم نہیں کیا آج صوبہ مانگ رہے ہو

جس سرزمین نے تمہیں اپنے جگرمیں جگہ دی آپ نے اس سرزمین اس دھرتی ماں کے ساتھ غداری کی آج طرح طرح کی باتیں کرتے ہو

Latest from پاکستان