علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی؛ آئی جی کے پی نے دو ڈی ایس پی کلوز کردیئے

0
69
ali amin

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی پر آئی جی خیبر پختون خواہ اختر حیات گنڈہ پور نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دو ڈی ایس پیز کو تبدیل کردیا ہے جبکہ نوٹیفیکشن کے مطابق آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان عبدالغفور آفریدی نے آئی جی کے احکامات کی بجا آوری کرتے ہوئے دو سرکل کے ایس ڈی پی اوز کو کلوز کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد سلیم بلوچ اور ایس ڈی پی او سٹی صغیر گیلانی کو فوری چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے ہتھالہ فارم ہاؤس میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تھا لیکن وہاں علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری نہ ہو سکی تھی کیونکہ سابق وفاقی وزیر نے پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت لے رکھی ہے.


صحافی ملک رمضان اسراء نے اس بارے میں لکھا کہ "اختر حیات گنڈہ پور آئی جی کے پی پولیس
ہے یا پھر کسی کا آلہ کار جس نے علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی کی پاداش میں برہم ہوکر ڈیرہ اسماعیل خان کے دو ڈی ایس پیز کو چارج چھوڑنے کا حکم دلوا دیا جبکہ اسی طرح حالیہ دنوں بھی موصوف ایماندار پولیس افسران سے زبردستی چارج چھڑوا چکے۔”
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انتخابی تیاریاں،پی ٹی آئی کا پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان
بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں

واضح رہے کہ علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی پر برہم ہو کر انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ پولیس اختر حیات گنڈہ پور نے ڈی ایس پی سٹی صغیر عباس اور ڈی ایس پی صدر سلیم بلوچ کو تبدیل کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہیں چارج چھوڑنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے.

Leave a reply