پنجاب میں تبادلوں کےساتھ ہی آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان حرکت میں‌ آگئے

0
36

لاہور:آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان بھی حرکت میں‌ آگئے،اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے عوام تک معلومات کی بروقت ترسیل اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ کا افتتاح کردیا۔

سینٹرل پولیس آفس میں ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب،ساجد کیانی نے آئی جی پنجاب کو سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔

اس حوالے سے ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ٹوئیٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر آنے والے عوامی مسائل پر متعلقہ رینج یا ضلع سے فوری ایکشن کروایا جاتا ہے اورتمام ریجنز، اضلاع اور یونٹس کے پی آر اوز کی ورکنگ کو جدید سسٹم کے ذریعے باہمی منسلک کردیا گیا ہے۔

افتتاح کے موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا میں متعین سٹاف عوام کی جانب سے بھجوانے والے تمام مسائل کے بلا تاخیر حل کویقینی بنائیں،شہریوں کی آگاہی کیلئے ہر ضلع میں عوامی فلاح کے پراجیکٹس کی تشہیر پربطور خاص فوکس کیا جائے،

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آر اوز کو جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کپیسٹی بلڈنگ کیلئے ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان اور اے آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ادھر کل پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی اولاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔غلام محمود ڈوگر کی ‏جگہ فیاض دیو کو سی سی پی اولاہور اور احسن یونس کو ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کیا گیا ہے۔

شارق جمال کی جگہ شہزادہ سلطان ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور غلام محمود ڈوگر کوایڈیشنل آئی جی لاجسٹک ‏مقرر کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی شاہدحنیف کو پراونشل ہائی وےپولیس کا سربراہ لگا دیاگیا۔ منیر احمد شیخ ڈی آئی جی پولیس ‏وی آئی پی سکیورٹی اسپیشل برانچ لاہور، اشفاق احمد آرپی اور اولپنڈی، بلال ظفرشیخ ڈی پی او حافظ آباد تعینات ‏کیا گیا ہے جب کہ ڈی پی حافظ آباد محمدمعصوم کوسینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنےکےاحکامات جاری کیے گئے ‏ہیں۔

کیپٹن(ر) بلال افتخارکوڈی پی اوچنیوٹ لگا دیا گیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نذیرکو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ ‏کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ عمر سعید ملک کوڈی پی او سیالکوٹ لگایا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمان کھاڑک کو بھی تبدیل کر کے ڈی پی او میانوالی تعینات کر دیا گیا ‏ہے۔ مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور، محمد صہیب اشرف کو ڈی پی او قصور، ڈی پی اوقصور عمران ‏کشور ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

کیپٹن(ر)منصور امان کو ڈی پی او ننکانہ صاحب جب کہ سیدندیم عباس ڈی پی اوخانیوال،علی وسیم ڈی پی او ‏ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a reply