اجتماع منسوخ، شب جمعہ ہو گا، دفعہ 144 ،پھر بھی تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تبلیغی اجتماع تو ملتوی کر دیا گیا تا ہم تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں جاری ہیں
اس ضمن میں تبلیغی مرکز رائیونڈ سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کراچی کی مدنی مسجد میں شب جمعہ ہو گا لیکن شب جمعہ کا وقت تبدیل کر دیا جائے اب شب جمعہ مغرب سے اشراق کی بجائے عصر سے عشاء تک ہو گا اور شب جمعہ میں کم از کم سینکڑوں افراد شریک ہوتے ہیں
رائیونڈ مرکز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جن علاقوں میں منگل کو مشورے ہوتے ہیں وہیں شب جمعہ ہو گا اور قیام کی کوئی ترتیب نہیں ہو گی،جو تبلیغی جماعت کے ساتھ وقت لگانے کے لئے تیار ہیں ان کو مکی مسجد گارڈن بھیج دیا جائے وہاں سے ترتیب بنا لی جائے گی.
کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی، میڈیکل ایمرجنسی، دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے، تعلیمی ادارے، دفاتر،سب بند ہو چکا ہے، ہوٹلز، شادی ہالز،سینماز،بیوٹی پارلرز کو بھی بند کر دیا گیا ہے، حکومتیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں لیکن تبلیغی جماعت نے اجتماع کی منسوخی کے علاوہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اس حوالہ سے حکومت کو نوٹس لینا چاہئے اور تبلیغی جماعت کی مصروفیات کو بھی بند کرنا چاہئے.
واضح رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان مین کل ہلاکتیں 3 ہو گئی ہیں،سندھ میں اب تک کرونا کے 245، بلوچستان میں81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 96 کیسز سامنے آئے ہیں، خیبر پختون خوا میں 23 کرونا کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا کے 21 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اسلام آباد میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے، 241 مریض سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کراچی میں 90 اور سکھر میں 151 مریض زیر علاج ہیں.








