اک زرداری سب پر بھاری، لاہور میں ایک اور بڑی ملاقات طے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اک زرداری سب پر بھاری، پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور آصف زرداری کی لاہور آمد کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا
آصف زرداری کی آج شام حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات طے پائی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری آج لاھور میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کریں گے ،چوہدری پرویزالٰہی کیجانب سے سابق صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا، عشائیہ میں ق لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں کے دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے،عشائیہ میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہو گی،
آصف زرداری لاہور آئے ہیں تو انہیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ظہرانہ دیا تھا، ظہرانے میں بلاول بھی گئے تھے جبکہ ن لیگ کی جانب سے مریم نواز اور حمزہ بھی موجود تھے
قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے نصیر آباد بلوچستان کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے،آصف علی زرداری نے پارٹی تنظیم، رہنماؤں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آج نصیر آباد بلوچستان کے عوام کی آواز پورے ملک میں گونجی ،بلوچستان کے عوام سے انصاف کے دن قریب ہیں،27 فروری کو بلاول بھٹو زرداری کا لانگ مارچ قوم کا متفقہ آواز ہوگا ،نوجوان مایوس نہ ہوں انہیں باوقار روزگار دینا بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے ،ملک خطرے میں ہے اسے بچانے کیلئے بلاول بھٹو زرداری میدان میں آ چکے ہیں،
قبل ازیں ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ سے قبل سلیکٹڈ خان اقتدار چھوڑ دے، عمران خان کو آمر پرویز مشرف کی طرح ملک سے بھاگنے نہیں دینگے، پی ٹی آئی وزرا کے اترے ہوئے چہرے عمران خان کی کیفیت بیان کرتے ہیں، مسٹر خطرناک بنکر سے باہر آئیں عوام تمہارا احتساب کرنے کیلئے تیار ہیں،عوام کی عدالت فیصلہ دیگی کہ عمران خان کتنے صادق اور امین ہیں،
ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،راجہ پرویز اشرف
بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول
پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول
وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول
بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے
پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف
بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی