عمران خان نے پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

0
63
ہائی کورٹ

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

باغی ٹی وی: سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے نوٹیفکیشن معطلی کے باوجود ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے-

چند ججز عمران خان کوریلیف دینا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹی وی چینلز پرعمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کیلئے دباؤڈالا جارہا ہے پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے اور چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

وفاق نےقاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائردرخواست واپس لینےکیلئےمتفرق درخواست دائرکردی

یاد رہےکہ پیمرا نےتمام ٹی وی چینلز پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریربراہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ’عمران خان کی تقریر پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے-

Leave a reply