کرونا وائرس،جہاں حکومتیں بے بس نظرآتی ہیں وہاں دینی جماعتوں کا کردارکھل کرسامنے آتا ہے،مبشرلقمان دینی جماعتوں کے دفاع میں بول پڑے

0
40

لاہور:کرونا وائرس،جہاں حکومتیں بے بس نظرآتی ہیں وہاں دینی جماعتوں کا کردارکھل کرسامنے آتا ہے،مبشرلقمان دینی جماعتوں کے دفاع میں بول پڑے،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف اینکر، سینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان دینی جماعتوں کی حمایت اوردفاع میں کھل کرسامنے آگئے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق اپنے پیغام میں مبشرلقمان نے کہا ہے کہ جہاں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے سامنے حکومتیں بے بس نظرآتی ہیں وہاں مجھے وہ مذہبی جماعتیں یادآرہی ہیں جنہوں نے ہرمشکل وقت میں خدمت خلق کا کام احسن طریقے سے کیا ہے اورحق داران تک ان کا حق پہنچایا ہے

 

مبشرلقمان نے اسی حوالے سے جہاں دیگرمذہبی جماعتوں کے کردار کی تعریف کی وہاں انہوں نے دعوت اسلامی کے جزبہ خدمت خلق کو بہت سراہا ، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ جب حالات یہ ہیں کہ ہرطرف بے بسی ہی نظرآرہی ہے،اس اثنا میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کی فراہمی دعوت اسلامی کا ایک بہت بڑا مشن ہے

سینیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو روزانہ خون کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ خون دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری یقینا فراہم کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک ہی کام نہیں اور بھی خدمت خلق کے کام کررہے ہیں اوردنیا ان کو جانتی ہے

مبشرلقمان نے مزید کہا کہ ان حالات میں زیادہ مسائل ان لوگوں کے لیے ہیں جوسفید پوش ہیں اوروہ ہاتھ نہیں پھیلاتے ، مگرکرونا کی سختیوں نے ان کو انتہائی مجبورکردیا ہے، ان حالات میں اگرعوام الناس دعوت اسلامی تک اپنے عطیات جمع کروا سکتے ہیں تو مجھے امید ہے کہ سفید پوش ہوں یا اورحق داران دعوت اسلامی والے ان تک یہ پہنچائیں گے اوراپنی ذمہ داری نبھائیں گے

Leave a reply