اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمارت میں مقیم حماس رہنما نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

اسماعیل ہنیہ کو کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا
ismail hania

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایران میں قاتلانہ حملے میں شہادت کے بعد اب نئی چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں

ایران اور پاکستان میں حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد القدومی نے اسماعیل ہنیہ پر حملے کی رات سے متعلق تفصیلات بتائی ہیں، خالد القدومی کے مطابق وہ حملے کی شب اسی عمارت میں تھے جہاں اسماعیل ہنیہ پر حملہ کیا گیا،ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر خالد القدومی کا کہنا تھا کہ "ہم سو رہے تھے، رات ایک بج کر 37 منٹ پر ہماری عمارت اچانک لرز اٹھی، ہم سمجھے کوئی زلزلہ آیا یا بجلی گری اور اسکی چمک ہے، میں نے اپنے کمرے کی کھڑکی کھولی باہر دیکھا تو موسم صاف تھا، بارش کے کوئی آثار نہ تھے،اور گرم ہوا چل رہی تھی، اسی دوران میں اپنے کمرے سے باہر نکلا تو دھواں دیکھا ،اسماعیل ہنیہ کا کمرہ چوتھی منزل پر تھا، اس کمرے کی طرف گئے تو دیکھا ہنیہ کے کمرے کی دیوار اور چھت گر گئی تھی

ڈاکٹر خالد القدومی کا کہنا تھا کہ جب ہم کمرے میں داخل ہوئے تو اسماعیل ہنیہ شہید ہو چکے تھے،کمرے اور شہید اسماعیل ہنیہ کے لاش کی حالت بتارہی تھی کہ یہ فضا سے گرائی جانے والی کسی چیز یا میزائل حملے کا نتیجہ ہے ،ڈاکٹر خالد القدومی نے امریکی اور اسرائیلی میڈیا کی ان خبروں جن میں کہا گیا ہے اسماعیل ہنیہ کے بیڈ کے نیچے بم رکھا گیا تھا کو گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ زمینی حقائ‍ق نیویارک ٹائمز اور اسرائیلی فوج کے ترجمان کی کہانیوں کے برعکس ہیں،

اسماعیل ہنیہ کی شہادت،ایرانی پاسداران انقلاب نے تفیصلات جاری کر دیں
دوسری جانب،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اپنے نوٹیفیکیشن نمبر 3 میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج والے وارہیڈ پراجیکٹائل سے شہید کیا گیا ہے،یہ دہشت گردانہ کارروائی تقریباً 7 کلو گرام کے وار ہیڈ کے ساتھ ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والے پراجیکٹائل کو مہمانوں کی رہائش کے علاقے کے باہر سے فائر کرکے انجام دی گئی، جس کے ساتھ ایک زوردار دھماکہ بھی ہوا،ارنا کی ڈیفنس فیلڈ کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اسماعیل ھنیہ کی شہادت میں صیہونی حکومت کے اس دہشت گردانہ جرم میں ملوث قرار دیا،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صیہونی مجرمانہ حکومت کے اس دہشت گردانہ اقدام جس کے نتیجے میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے بہادر سربراہ اور مجاہد شہید ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ اور ان کے ساتھی کی شہادت ہوئی ہے، ایرانی عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ، اس حملے کی منصوبہ بندی اور نفاذ صیہونی حکومت نے کیا اور اس کی حمایت امریکہ کی مجرمانہ حکومت نے کی۔ تحقیقات کے مطابق یہ دہشت گردانہ کارروائی مہمانوں کی رہائش کے باہر سے تقریباً 7 کلو گرام وزنی وار ہیڈ سے ایک زوردار دھماکے کے ساتھ شارٹ رینج پراجیکٹائل فائر کرکے کی گئی۔آخر میں، اس پر زور دیا جاتا ہے؛ شہید اسماعیل ھنیہ کے خون کا بدلہ یقینی ہے اور دہشت گرد صیہونی حکومت کو اس جرم کا جواب "سخت سزا” کی صورت میں بھرپور، مناسب وقت اور جگہ پر ملے گا۔

میرے شہید والد کے جسم کے ٹکڑے بکھر گئے،دایاں پاؤں کٹ گیا،میزائل اوپر والے حصے پر لگا،اسماعیل ہنیہ کے بیٹے کا بیان
شہید اسماعیل ھنیہ کے بیٹے معاذ ھنیہ نے والد اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد پر قریب مسافت سے میزائل حملہ ہوا ،تقریبا 7.5 کلو گرام بارودی مواد کا حامل میزائل تھا ،میزائل نے میرے شہید والد کے اوپر والے حصے کو ہٹ کیا ،جس کی وجہ سے میرے شہید والد کے جسم کے ٹکڑے ہوگئے اور وہ بکھر گئے ،اسی طرح سے ان کا دایاں پاؤں بھی کٹ گیا اور ٹکڑے اڑ گئے ،میزائل کا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کہ میرے والد کے محافظ وسیم جو دروازے پر کھڑے تھے اور قران کریم تھام کر تلاوت کررہے تھے وہ فضا میں اڑ کر کہیں دور جا گرے جہاں ان کے سینے پر قرآن کریم رکھا ہوا ملا

اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ، جو ایران میں ایک حملے میں شہید ہوئے، کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دفن کیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، حماس کے سابق رہنما خالد مشعل، اسماعیل ہنیہ کے بیٹے، اور فلسطینی تنظیموں کے اعلیٰ رہنماؤں نے شرکت کی۔ پاکستان سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی، اسماعیل ہنیہ کو دوحہ کے لوسیل قبرستان میں علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی وفات نے عالمی سطح پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں، اور ان کے جنازے میں شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد نے ان کے عالمی مقام اور فلسطین کی جدوجہد میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔

حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

Comments are closed.