آئی ایم ایف معاہدہ؛ اسحاق ڈار نے امریکا سے مدد مانگ لی

آئی ایم ایف معاہدہ، اسحاق ڈار نے امریکا سے مدد مانگ لی

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں جا کر ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کے لیے امریکی سفیر سے بات کی اور معاہدے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے امریکی سفیر کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان اور اس کے لوگوں نے مل کر پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے،بھارتی تجزیہ نگار
خیبرپختونخوا، پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوانسر پھر بے روزگار ہو گئے
پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش
برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا
جعلی مکھیوں سےاصلی مکھیوں کواپنی طرف راغب کرنے والا پھول
فلم فئیر نےسلمان خان سے وعدہ کرکے ان کی جگہ کس دوسرے اداکار کو ایوارڈ دیا
کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ امریکی سفیر کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر فنانسنگ پر آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے بھی 1 ارب کی فنانسنگ سے متعلق بات جاری ہے، اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہو گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف معاہدے اور پاکستان سے تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments are closed.