وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

0
33
imf meeting

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف وفد کا خیرمقدم کیا وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی،نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا گیا،آئی ایم ایف وفد کی سربراہی مشن چیف نیتھن پورٹر نے کی وزیرخزانہ اور آئی ایم وفد میں معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا تھا،توانائی کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں موجودہ قرض پروگرام بھی مکمل کریں گے،نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان نویں جائزے کی تکمیل کے لیے شرائط پر پورا اترے گا،امید ہے پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لیے پیش رفت جاری رکھے گا،توقع ہے پروگرام مقررہ وقت میں موثر طور پر مکمل ہوگامالی اصلاحات کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے،

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان میں 10 روز قیام کرے گا، پہلے مرحلےمیں 3 روزکیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کےساتھ پالیسی سطح کےمذاکرات 9 جنوری تک جاری رہیں گے۔ پاکستان کی جانب سے جولائی تا دسمبر 2022 کی معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

عمران حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا شہباز شریف پابندی ہیں،مریم نواز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

 آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہ

Leave a reply