73 سال بعد پاکستان میں یکساں نصاب کا نفاذ:مسوّدہ تیار،تمام نصاب قرآن وسنت کےتقاضوں کےمطابق ہوگا

0
56

اسلام آباد:73 سال بعد پاکستان میں یکساں نصاب کا نفاذ :مسوّدہ تیار، تمام نصاب قرآن اورسنّت رسول کے تقاضوں کے مطابق ہوگا،اطلاعات کےمطابق ملک میں 73 سال بعد بالآخرپاکستان عمران خان کویہ اعزازحاصل ہوا کہ انہوں نے وعدے کے مطابق پاکستان کے امیر اورغریب کےلیے ایک ہی نصاب تیارکرلیا ہے،

باغی ٹی وی کےمطابق یہ ایک طرح کا دہرا اعزازہے کہ ایک طرف توپاکستان کے قیام کے بعداس قوم کے غریب کوبھی وہی نصاب پڑھنے کوملے گا جواس ملک کے امیر، وڈیرے اورجاگیردارکے اولادیں پڑھیں گی ، دوسرا اعزازیہ ہےکہ اس گئے گزرے دورمیں حکومت کا یہ کہنا کہ اس نصاب کوقرآن وسنت کی بنیاد پرتیارکیا جارہا ہے یہ بھی ایک اچھی بات ہے

دوسری طرف اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یکساں نصاب سے متعلق تیار کردہ مسودہ سامنےآگیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب سے متعلق مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق تمام نصاب قرآن پاک کی تعلیم اور سنت پر مبنی ہوگا۔

نصاب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کا ویژن شامل ہوگا۔ تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی تبدیلی سےمتعلق امورشامل ہوں گے۔

نصاب میں شہریت، تاریخ، ملکی معیشت اور ثقافت کو شامل کیاجائےگا جب کہ جمہوریت، حب الوطنی اور قانون کی حکمرانی نصاب کا حصہ ہوگی۔

ریاضی کےبنیادی اصول، شرح خواندگی، سماجی ترقی بھی نصاب کاحصہ ہوگی۔ بچوں کےتحفظ سےمتعلق موادبھی نصاب میں شامل ہوگا۔

انگریزی مضمون کی جگہ بطور زبان پر پڑھائی جائےگی جب کہ اسلامیات گریڈ3کے بجائےگریڈون سےعلیحدہ مضمون ہوگی۔انسانی حقوق اورسماجی ترقی بھی نصاب کاحصہ ہوگی۔

Leave a reply