جنرل ندیم رضا سے قطری جرنیلوں کی اہم ملاقاتیں‌

0
47

دوحہ :چیئرمین جوائنٹ چیفس سے قطری جرنیلوں ،وزیرخارجہ اوراہم شخصیات کی اہم ملاقاتیں ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اس وقت قطرکے اہم دورے پروہاں موجود ہیں جہاں‌ ان سے قطرکے اعلیٰ حکام کی اہم ملاقاتیں جاری ہیں

ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جو قطر کے سرکاری دورے پر ہیں ان سے وزیرخارجہ امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر خالد بن محمد المعطیہ۔ اوروزیردفاع سمیت اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل غنم بن شاہین الغنیم ، چیف آف اسٹاف قطر مسلح افواج سمیت اعلی افسران نے ملاقاتیں کیں‌

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقین نے دلچسپی کے مختلف شعبوں سیکیورٹی ، انسداد دہشت گردی اور بالخصوص کشمیر اور افغانستان کے حوالے سے موجودہ علاقائی صورتحال پر دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

 

دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے مابین فوجی تعلقات اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور گہرے اسٹریٹجک تعلقات کو قائم رکھنے اورجاری رکھنے پرزوردیا

جنرل ندیم رضا نے نیشنل سیکیورٹی اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اورجاری مشقوں کا مشاہد بھی کیا۔ جنرل ندیم رضا نے تربیت اور مہارت حاصل کرنے کے اعلی معیار کو سراہا۔

قبل ازیں قطر کے جی ایچ کیو پہنچنے پرچیئرمین جوانٹ آف سٹآف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو قطر کی مسلح افواج کے ایک زبردست دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا

Leave a reply