عمران خان بیرون ملک کرائے کے لوگوں سے ریاست پاکستان کو ٹارگٹ کر رہا. وزیر دفاع
پاکستان کے وزیر دفاع اور مسلم لیگ (نواز) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بیرون ملک کرائے کے لوگوں سے ملکی اداروں کو ٹارگٹ کر رہا ہے واضح رہے کہ امریکا کے سابق سفارتکار اور پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے ٹوئٹ پر وزیردفاع خواجہ آصف نے ردعمل دیا ہے۔
PTIا کرائے لی لابی کے ذریعے امریکہ میں ناکام سفارت کار جسکی کوئ شناخت نہیں اس سے پاک فوج اسکے سپہ سالار اور ھمارےیٹمی پروگرام کو ٹارگٹ کرارہی ھے ۔عمران اقتدار کے لئے وطن فروشی پہ اتر آیا ھے۔اندرون ملک اپنے ورکروں سے اور بیرون ملک کراۓ کے لوگوں سے پاک فوج کو ٹارگٹ کررہا ھے https://t.co/u4X4BzH4kH
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 19, 2023
جبکہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کرائے کی لابی کے ذریعے پاک فوج اسکے سپہ سالار اور ہمارے ایٹمی پروگرام کو ٹارگٹ کرارہی ہے۔ انھوں نے لکھا کہ عسکری قیادت اور ایٹمی پروگرام کو ایسے شخص کے ذریعے ہدف بنوایا جارہا ہے جو امریکا کا ناکام سفارتکار اور اسکی کوئی شناخت نہیں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
علاوہ ازیں ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے مزید لکھا ہے کہ عمران اقتدار کے لئے وطن فروشی پہ اتر آیا ہے۔ اندرون ملک اپنے ورکروں سے اور بیرون ملک کرائے کے لوگوں سے پاک فوج کو ٹارگٹ کررہا ہے۔