توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کا اعتراف ہی اُن پر نااہلی کی تلوار چلانے کیلئے کافی ہے. ماہرین

0
33

عمران خان کا اعتراف ہی اُن پر نااہلی کی تلوار چلانے کیلئے کافی ہے. ماہرین

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 3 سے 5 سال تک جب کہ تاحیات بھی نااہل ہوسکتے ہیں۔ توشہ خانہ سے کوڑی کے داموں تحائف خریدنے اور مفت اٹھانے والے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے قانونی ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ عمران خان 3 سے 5 سال کی نااہلی ہوسکتی ہے، جب کہ سابق وزیراعظم الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کرسکتے ہیں۔

ممتاز ماہر قانون خالد اسحاق کا کہنا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں تاحیات نااہل ہوسکتے ہیں، اور ان پر 62 ون ایف کا اطلاق ہوسکتا ہے۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان 3 سے 5 سال کیلئےنااہل ہوسکتےہیں، جب کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف ہائی کورٹ، سپریم کورٹ میں بھی جاسکتے ہیں۔

ماہر قانون ایڈووکیٹ خالد اسحاق کا خیال ہے کہ کہ عمران خان کا یہ بیان ’‘ ہاں! میں نے گھڑیاں بیچیں اور بہت سے تحفے تحائف کے سودے بھی کیے’’ یہ اعتراف ہی اُن پر نااہلی کی تلوار چلانے کیلئے کافی ہے، کیوں کہ یہ قومی امانت میں خیانت ہے اور ایسا کرنے پر 62 ون ایف کے اطلاق کا بھی امکان ہے۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے مزید کہا ہے کہ یہ معاملہ سیشن جج کو بھیجنے کے بجائے زیادہ امکان عمران خان کی نااہلی کا ہی ہے، عمران خان نے ایک نہیں ۔ لگاتار دو سال اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران گوشوارے تو ظاہر کیے لیکن مگر اُن میں توشہ خانے کے سودوں کو ظاہر نہیں کیا۔ یعنی قومی امانت میں خیانت ہی نہیں کی بلکہ اُسے چھپایا بھی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان متعدد بار جلسوں اور پارٹی تقاریب میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات دہرا چکے ہیں کہ پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت انہیں توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے ذریعے تاحیات نااہل کروانا چاہتی ہے۔ عمران خان متعدد بار یہ بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس ساتھ سنا جائے اور اس کا فیصلہ بھی ساتھ ہی جاری کیا جائے۔ عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے توشہ خانہ سے قیمتی تحائف سستے داموں حاصل کر کے انہیں الیکشن کمیشن سے چھپایا، جس کی بنیاد پر اسپیکر نے اُن سمیت پانچ اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

Leave a reply