باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان سے گزارش ہے کہ لانگ مارچ ختم کرکے پارلیمان میں واپس آئیں،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف دل بڑا کرکے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دیں،شہباز شریف کا مذاق اڑایا جاتا ہے کہ وہ باہر مانگنے جاتے ہیں،عمران خان کے دور میں بھی ہم دینے نہیں بلکہ مانگنے ہی جاتے تھے سعودی ولی عہد جب بھی پاکستان آئیں گے پاکستانی قوم اھلا وسھلا کہے گی ،پاکستان میں میثاق پاکستان ہونا چاہئے، پیغام پاکستان کی طرح میثاق پاکستان پر ایک ہونا چاہئے،
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دعوے کے ساتھ کہتا ہوں داخلی استحکام ہو جائے تو تیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری صرف اسلامی دنیا سے آئے گی، داخلی استحکام کی ضرورت ہے،ہمارے دوست ممالک اب بھی سامنے کھڑے ہیں،دنیا میں تحفے تحائف دئے جاتے ہیں ،لئے جاتے ہیںتحفے کی وجہ سے اس وقت پاکستان کی سبکی ہورہی ہے ہمارے مزدورں کیلئے عرب ممالک میں طعنہ بن گیا ہے کہ ” تم تو تحفے بھی بیج رہے ہو”عمران خان آپ نے اربوں روپے جمع کئے ہیں، سیلاب زدگان کی مدد کرے کیا یہ زمہ داری مولوی اور فوجی کی ہے؟ ہر آفت میں مولوی اور فوجی نے پاکستانیوں کی مدد کی ہے،
ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی
خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار
خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار
ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔
پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،