چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے ہمیں ان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں،
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے سب سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، ہم نے چیف جسٹس سے کہا کہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کی ضمانت آپ کے سامنے دی جائے ، سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے پر شرم آنی چاہیئے،یہ 25 کروڑ عوام کی ناموس کا مسئلہ ہے، ڈونلڈ لو کی ایک دھمکی پر ملک کے وزیراعظم کو چلتا کیا گیا ،یہ کس چیز پر فرد جرم لگائیں گے؟چیئرمین پی ٹی آئی نے جرم کیا کیا ہے؟؟ کیا یہ آفیشنل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ؟یہ ایکٹ تاج برطانیہ نے غلام رکھنے کے لیے بنائے کیا ہم نے برطانیہ کی غلامی سے نکل کر امریکہ کی گود میں چلے جانا ہے ؟
واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے،30 ستمبر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کیس سے متعلق چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرایا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی قصوروار قرار دیا گیا ہے ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں عمران خان اور شاہ محمود کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل میں شفٹ کر دیا گیا ہے، عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس سے سی کلاس سیکیورٹی وارڈ منتقل کردیا گیا,چئیرمین پی ٹی آئی کو سیکورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے، سی کلاس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو ایک چارپائی، ٹیبل اور کرسی فراہم کی گئی ہے، سی کلاس میں جیل مینیول کے مطابق سہولیات دی جاتی ہیں
واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کر دی، جس کے بعد عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، عمران خان سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں
جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو








