عمران خان انتشار پاکستان میں پھیلانے کا سب سے بڑا آلہ کار بن رہے ہیں،اکبر ایس بابر

0
48
عمران خان انتشار پاکستان میں پھیلانے کا سب سے بڑا آلہ کار بن رہے ہیں،اکبر ایس بابر

تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کرنے والے رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھارت کی پالیسی کی تعریف کی

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانے کا خواہاں ہے ،عمرا ن خان ملکی ادارو ں کے خلاف بول رہے ہیں ،پی ٹی آئی نے امریکا میں 2 کمپنیاں قائم کیں،پی ٹی آئی کے 11 اکاؤنٹس اسد قیصر اور دیگرچلاتے تھے،عمران خان بھارت کا انتشار پاکستان میں پھیلانے کا سب سے بڑا آلہ کار بن رہے ہیں،احسن اقبال کو اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے خط لکھا،پھر سپریم کورٹ می لکھا اور ریکارڈ سامنے آیا ہے،

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اچانک پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے نام سے چلنے والے کیس کا ٹائٹل تبدیل کردیا اب یہ کیس پولیٹکل پارٹیز آرڈر 2002 کے آرٹیکل 6 کے تحت شکایت یعنی ممنوعہ فنڈنگ کے نام سے چلے گا

قبل ازیں الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کیس کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مزید ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا منحرف اراکین نے پی ٹی آئی کے مزید ریکارڈ دینے کی مخالفت کی تھی

پی ٹی آئی وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا،الیکشن کمیشن فیصلے کی کاپی فراہم کرے،یہ کیس ہماری نظر میں متنازعہ ہوچکا ہے،

فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

Leave a reply