شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، عمران خان کا اعتراف

0
65
imran khan

شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، عمران خان کا اعتراف

سابق وزیر اعظم عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف دس ارب ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی

سابق وزیر اعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے ،خواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق جرح کی ، عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی،شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا،اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا،

وکیل نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟عمران خان نے جواب دیا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا یا نہیں، جو 3 ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبرز کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا،وکیل خواجہ آصف نے کہاکہ معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، جب 3 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، جب واپس آئے تو 120 روپے تھا،عمران خان کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی،خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر صرف 2 گھنٹے میں جرح مکمل کر لوں گا، عمران خان نے ہنستے ہوئے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ادھر ادھر کے سوال کرنے کے بجائے سچ پر آئیں تو معاملہ جلدی ختم ہو سکتا ہے، آئندہ سماعت کی تاریخ شڈول سے دیکھ کر آگاہ کر دوں گا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

Leave a reply