یونیورسٹیز میں عمران خان کا خالی کرسیوں سے خطاب

0
50

یونیورسٹیز میں عمران خان کا خالی کرسیوں سے خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج مختلف یونیورسٹیز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تا ہم کئی یونیورسٹیز میں کرسیاں خالی تھیں، طلبا عمران خان کا خطاب سننے ہی نہیں آئے،

صحافی وقار ستی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو ٹویٹ کی اور کہا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن ڈگری کالج فار گرلز راولپنڈی میں طلباء کا عمران خان کا خطاب سننے کا بائیکاٹ ، دوران خطاب اٹھ کر چلی گئیں

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے نوجوانوں سے امید لگائی ہوئی ہے، نوجوان ملک کو اس سطح پر لے جائیں گے جہاں جانا چاہیے تھا پاکستان کو مثالی اسلامی ریاست بنانا چاہتا ہوں، خوف کی وجہ سے انسان اپنا خواب چھوڑ دیتا ہے،خوف ایسی چیز ہے جو انسان کو مقصد تک پہنچنے سے روکتی ہے،جب روکاوٹیں آتی ہیں تو لوگ اپنا پلان بدل لیتے ہیں، ہم تب کوئی کام کرنے ہیں جب کوئی ایک چیز پر فوکس کر لیتے ہیں، بُرا وقت آپکا امتحان لیتا ہے، اس وقت آپ اکیلے ہوتے ہیں، بُرے وقت میں آپ اپنی غلطیاں کی نشاندہی کرتے ہیں جب تک اجازت نہیں ملتی یہ روس سے سستا تیل نہیں خریدتے، ان کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں،ڈالرز نے ان کو غلام بنا دیا،غلام ذہن اچھے غلام بنتے ہیں، ان کی پرواز اوپر نہیں جاتی، جب تک بحیثیت قوم کوشش نہیں کریں گے ہم آزاد نہیں ہوسکتے دنیا تب عزت کرے گی جب پاکستانی خود اپنی عزت کریں گے،

قبل ازیں ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے جامعہ پنجاب میں سیمینار میں شرکت کیہال میں شرکا نہ ہونے پر مسرت جمشید چیمہ اپنے سٹاف پر برہم ہو گئیں

88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

Leave a reply