وزیراعظم کا قوم سے خطاب رات کے اندھیرے میں چلانے کا ذمہ دار کون، فردوس عاشق نے بتا دیا

0
30

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے میڈیا کے اجلاس میں مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بجٹ کےروز وزیراعظم قوم سے بات کرنا چاہتے تھے ،وزیراعظم نے پبلک سروس میسج بنی گالا میں ریکارڈ کرایا،

وزیراعظم کے خطاب کے نشر ہونے میں غلطیوں کا ذمہ دار کون، بحث جاری

چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا جاویدلطیف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں میڈیا کو درپیش مسائل کے حوالہ سے بات ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوا ن نے اجلاس کو بتایا کہ وزیراعظم کی تقریرپاکستان کا چہرہ ہوتی ہے،تقریر کا ایک ایک لفظ اہم ہوتا ہے، وزیراعظم کے پبلک سروس میسج میں مواد زیادہ تھا ،ہم نےیہ میسج بھی نہیں دیاتھا کہ وزیراعظم کی تقریرسوا9بجےنشرکی جائیگی .فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ذرائع سے غلط خبر نشر کر دی جاتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا پی ٹی وی ایچ ڈی ٹیکنالوجی پر کیوں نہیں جاسکا ،وزیراعظم کی تقریر کی ریکارڈنگ ایچ ڈی میں تھی اورپی ٹی وی کا نظام ایس ڈی تھا،فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد وزیراعظم کی تقریر کو اندھیرے میں چلانا نہیں تھا،آیندہ ایسےواقعات سےبچنےکیلیے پی ٹی وی کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائےگی

Leave a reply