عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل نے وفاق اور صوبوں‌ کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

0
66

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ جی ڈی پی گروتھ ریٹ 4 فیصد مقرر کرنے، زراعت کے شعبے میں ترقی کی ساڑھے 3 فیصد، صنعت میں 2.2 فیصد جبکہ خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 4.8 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ تمام کام کر رہے ہیں‌ جو پہلے کئے جانے چاہئیں‌ تھے. نئے بلدیاتی نظام کا مقصد لوگوں کوطاقتور بنانا ہے۔ ہمیں‌ معاشی بحران سے نکلنے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں‌ جس وقت حکومت ملی تو ملک تاریخی معاشی بحران کا شکار تھا ، ہماری تمام کوششوں کا مقصد ملک کودیوالیہ ہو نے سے بچانا ہے ۔ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے وفاق اور صوبوں کومشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔

قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاق اور صوبوں کے 1.837 کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ اور بارہویں 5 سالہ منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے.

Leave a reply