مزید دیکھیں

مقبول

عمران خان کی سات مقدمات میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم کے 7 مقدمات کی درخواستِ ضمانت پر سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی جبکہ ڈی آئی جی آپریشن آفس میں عمران خان 4 مقدمات میں جے آئی ٹی کے سامنے بھی پیش ہوۓ ہیں سوالات جوابات ختم ہونے کے بعد مزید دوسرے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے اپنا بیان ریکارڈ کروایا.

علاوہ ازیں آج عمران خان کی تمام کیسس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے اور بیان ریکارڈ کروانے کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہوگئے، واضح رہے کہ عمران خان صبح 9 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جبکہ پہلی سے چوتھی منزل تک چار سے پانچ چکر لگائے اور 4 بجے جوڈیشل کمپلیکس گئے. اس کے بعد قریب 6:30 وہاں سے ضمانتیں لیں اور پولیس لائین اسلام آباد پہنچے اور جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تاہم عمران خان کی روانگی پر پولیس نے کہا آج بس یہی پھر بلائیں گے.


مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

تاہم اس موقع پر عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ آج آپکو ہائیکورٹ کا چکر لگوایا جا رہا ہے تو عمران‌ خان نے جواب دیا کہ
میں چکر نہیں لگا رہا لیگل سسٹم کو سمجھ رہا ہوں، ہماری طرح کے لوگ یہاں ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں جبکہ عام آدمی کا کیا حال ہو گا، دوبارہ اقتدار میں آیا تو سب سے پہلے یہ سسٹم ٹھیک کروں گا.