عمران خان کی صحافیوں سے ملاقات؛ تمام مسائل کا حل نئے الیکشن کو قرار دے دیا

imran

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج میری فوج ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے جبکہ عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ آزادانہ الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے جبکہ جمہوریت کیلئے تحریک انصاف ہر آخری حد تک جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وکلاء کی تحریک میں پوری قوم ان کے ساتھ ہو گی اور مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط فوج انتہائی ضروری ہے ۔ جبکہ ہمارے قومی ادارے اور ان کی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارے ہزاروں ساتھیوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے ہزاروں کارکن کہاں ہیں کسی کو علم نہیں جبکہ زندگی اللہ تعالی نے اس ملک کیلئے عطا کی ہے اور مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہو گی۔ علاوہ ازیں رانا عظیم سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے نے کہا کہ صحافی بھی آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے اور آزاد عدلیہ کیلئے ہر جدوجہد کا حصہ ہوں گے۔

Comments are closed.