سعید غنی نے عمران خان کو آئین شکنی میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ بدنصیب آد می نے تحفہ لے کر بیچ دیا گھڑی کی قیمت 10سے12ملین ڈالر تک ہے، توشہ خانہ سےاشیا چوری کر کے دنیا بھر میں فروخت کی گئیں،خود کو فرشتہ کہنے والے کی ریکارڈ کرپشن قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حوالے سے ہمارا پہلے ہی موقف تھا کہ وہ چور ہے،عمران خان مذہب کا استعمال کرکے صادق اور امین بننے کی کوشش کررہا تھا،عمران خان کو انتہائی نایاب اور خوبصورت تحفہ ملا تھا جسے کوڑیوں کے بھاؤ بیچ دیا، گھڑی توشہ خانہ سے اٹھائی جس کی قیمت اربوں روپوں میں تھی، انہوں نے گھڑی پانچ کروڑ دس لاکھ روپے میں فروخت کردی، گھڑی کی فروخت پر جو رسید ملی ہے ایسی رسید تو سبزی والا بھی نہیں دیتا، گھڑی عمر فاروق کو گوگی اور شہزاد اکبر نے فروخت کی ہے، جو بندہ کہتا ہے کہ پیسہ اس کیلئے اہمیت نہیں رکھتا اس نے ایک گھڑی بیچ کر پیسے کمائے،

عمران خان نے اپنی ساٹھ سال کی عمر تک جتنا پیسہ کمایا اس سے کئی گنا زیادہ وزارت عظمیٰ میں کمایا ہے، عمران خان سے زیادہ تو میں ٹیکس ادا کرتا ہوں، عمران خان دراصل بشنی ہے بشنی کا مطلب بے ایمان چور کے ہیں، عمران خان نے پاکستان کا نام بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، عمران خان کو ایک تحفہ ملا اور اب یہ تحفہ کبھی کہاں کبھی کہاں گھوم رہا ہے، عمران خان سرٹیفائیڈ آئین شکن ہے،عمران خان قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد پر آئین شکنی کی ہے جو واضح ہے،عمران خان چور ہے سرٹیفائیڈ عمران خان آئین شکن ہے، بھارتی میڈیا پر دیکھیں تو آپکو پتہ چلے گا عمران خان اور بھارت ایک پیج پر ہے، اب بات واضح ہوگئی کہ کیا وجہ تھی کہ عمران خان کو بھارت کی جانب سے بھی فنڈنگ ہوتی رہی۔ عمران خان اداروں جوڈیشل سسٹم صحافیوں کیخلاف الزامات لگارہا ہے،

سعید غنی نے عمران خان کے لانگ مارچ کو ٹانگ مارچ سے تشبیہہ دیدی اور کہا کہ پی ٹی آئی کے چند لوگ اہم شاہراہ کو بند کردیتے اور پنجاب حکومت اس کا ساتھ دیتی رہی، بلوچستان میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں چھ پاک فوج کے سینئر افسران شہید ہوئے پی ٹی آئی نے اس کا مذاق اڑایا، پی ٹی آئی نے کوشش کی ہے کہ پاک فوج کو تقسیم کیا جائے اور دھڑوں میں تقسیم کیا جائے۔

سعید غنی نے عمران خان کو آئین شکنی میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ عمران خان پاگلوں والی حرکتیں کررہا ہے،عمران خان الیکشن کمیشن پر حملے کررہا ہے، ایسا خودمختار الیکشن کمیشن نہیں دیکھا، عمران خان الیکشن جیت کر بھی الیکشن کمیشن پر حملے کررہا ہے، عمران خان چاہتا ہے کہ ادارے اس کی مرضی کے مطابق فیصلے کریں، عمران خان مودی کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتا ہے جس کا مقصد ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کوئی اہمیت نہیں ہے،کل تک عمران خان سائیفر پر کھیل رہا تھا آج امریکہ سے معافی مانگ رہا ہے۔عمران خان کی پارٹی بین الاقوامی جوگادریوں کا ٹولہ ہے، عمران خان کے بعد توشہ خانہ کیس میں بھی گفٹ جمع نہیں کروائے۔توشہ خانہ میں کئی اوریجنل تحفے غائب کرکے اس کی کاپیاں رکھی گئی ہیں، عمران خان نے ملک کے لوگوں کو گمراہی میں ڈالا ہوا ہے، عمران خان کی کراچی میں مقبولیت گری ہے۔ کراچی میں احتجاج کی کال پر 150 سے 200 لوگ ہی تھے، امید ہے عمران خان جلد ہی اپنے انجام کو پہنچنے گا،

عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

Comments are closed.