چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر سلندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نےسماعت کی
ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ کی پاور آف اٹارنی کہاں ہے ،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوابدہ جیل میں ہیں ،جمعرات کے علاوہ ملاقات نہیں کرنے دیتے ، اگلی سماعت پر جواب فائل کر دوں گا، اس طرح کے کیس کا الیکشن کمیشن پہلے بھی فیصلہ کر چکی ہے ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی.
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی،توشہ خانہ کیس میںالیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا تا ہم بعد میں عدالت نے اسی کیس میں عمران خان کو سزا سنائی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کر رکھی ہے، عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں
آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟
آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،
عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟
چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا