عمران خان کی ضمانت میں توسیع

اے ٹی سی کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کردی
0
41
bushra imran

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت گئے تو ضمانتیں ملنا شروع ہو گئیں
توشہ خانہ کیس، القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور و توسیع کر لی گئی، عدالت نے توشہ خانہ نیب کیس میں 13 جولائی تک چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منظور کی ،القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کر دی گئی

احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طلب کررکھا ہے آج پہلی بار نیب نے دونوں کو ایک ہی دن طلب کیا ہے ،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو 4 نوٹسز کئے، پہلے 3 نوٹسز پر تو وہ پیش نہیں ہوئیں،آج کا پتہ نہیں کہ بشریٰ بی بی پیش ہوتی ہیں کہ نہیں،خواجہ حارث نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے یہی کہا گیا کہ شوہر کے ساتھ پیش ہوں گی،ہم نے کبھی شامل تفتیش ہونے سے انکار نہیں کیا

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 13جولائی تک ضمانت میں توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کی

 

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی عمران خان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی3 مقدمات میں ضمانت میں 10جولائی تک توسیع کردی گئی،اے ٹی سی کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کردی

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

Leave a reply