احتساب عدالت اسلام آباد ،190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس ،نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی،
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عدالتی حکم پر ابھی تک پیش نہیں ہوئے ضمانت خارج کی جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کو اب تک عدالت میں ہونا چاہیے تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نیب میں شامل تفتیش بھی نہیں ہورہے ،
چیئرمین پی ٹی آئی نہ ہی کورٹ میں آرہے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی کو پانچ نوٹس کئے مگر وہ صرف دو بار شامل تفتیش ہوئے، عدالت عدم حاضری پر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کرے ملزم کا وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا،
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کا وکیل پیش ہوا تھا وہ پیش ہوجائیں آپ پھر دلائل دیں، عدالت نے دن ڈیڑھ بجے تک سماعت میں وقفہ کردیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نماز ظہر کے بعد سماعت کریں گے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا