عمران خان کو پچھلے مقدمات میں گرفتار کیا جائے،جاوید لطیف

0
28
عمران خان کیخلاف بیان،مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج

عمران خان کو پچھلے مقدمات میں گرفتار کیا جائے،جاوید لطیف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر، ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ شہباز گل پرکوئی تشدد نہیں ہوا،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاستدانوں کے خلاف جو انتقامی کارروائیاں کیں وہ سب کے سامنے ہیں، قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آپ عمران خان کی لائیو کوریج روک کر کہتے ہیں ٹھیک ہو گیا اس کی ریکارڈ تقریر چلانے کی اجازت ہے تو تین بار کے منتخب وزیراعظم نوازشریف کی ریکارڈ تقریر چلانے پر ممانعت کیوں ہے آپ ایک کو سہولت اور دوسرے کو بلیک آؤٹ کر رہے ہیں

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس طرح کے کیسز میں گرفتار کرنے کے بجائے کرپشن کیسز کا فیصلہ کیا جائے عمرانی کرپشن کا قوم کو بتایا جائے جس نے باہر سے پیسہ لے کر قومی راز فروخت کئے اگر ہمارے درجنوں لوگ نااہل ہو سکتے ہیں تو عمران خان کیوں نااہل نہیں ہو سکتے عمران خان کی گرفتاری ان مقدمات کی بجائے پینڈنگ کیسز میں گرفتار ہونا چاہیے کرپشن کیسز منی لانڈرنگ فارن فنڈنگ کیسز موجود ہیں ہمارے خلاف تو 8 دن میں فیصلہ ہو جاتا تھا یہاں آٹھ سال لگا دیئے جاتے ہیں

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف کی واپسی کو لیکر ان کے خلاف مقدمے بنانے ہیں تو شوق سے بنا لیں ہم نے طے کر لیا ہے کہ اب جواب دیں گے نواز شریف آ رہا ہے، ہم بتا رہے ہیں کہ نتائج سے بے پرواہ ہو کر آئیں گے عوام کو ظلم و زیادتی سے بچائیں گے بجلی کے بلوں سمیت ریلیف میں رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے بہتر راستہ اپنائیں گے ہمیں پتہ ہے کہ ہم بھی عوام سے ہی ہیں نواز شریف آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے! نوازشریف کے نظریے سے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

Leave a reply