عمران خان کو”پریس فریڈم پریڈیٹر”کا شرمناک خطاب دیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف،بلاول کا بھی خصوصی پیغام

0
118

عمران خان کو”پریس فریڈم پریڈیٹر”کا شرمناک خطاب دیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف،بلاول کا بھی خصوصی پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورحکومت میں فریڈم انڈیکس 18 پوائنٹس گرا،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو "پریس فریڈم پریڈیٹر” کا شرمناک خطاب دیا گیا،پاکستان عمران حکومت کے آخری سال میں پریس فریڈم انڈیکس میں12پوائنٹس نیچے گیا عمران خان نے ہماری جمہوریت کو بھی بری طرح سے روشناس کرایا،ہم آزادی اظہار رائے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں،

دوسری جانب پی پی پی چیئرمین و پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا ہے. بلاول بھٹو زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کا آئین آزادی صحافت اور شہریوں کی درست اطلاع تک رسائی کے حق کی ضمانت دیتا ہے پیپلز پارٹی نے آزادی تحریر و تقریر پر کبھی بھول کر بھی سمجھوتہ نہیں کیا، نہ آٸندہ کبھی کرے گی کیا پی پی پی اور پاکستان کی صحافی برادری نے آزادی اظہار و صحافت کے تحفظ کے لیٸے مل کر جدوجہد کی ہے، جو پانچ دہاٸیوں پر محیط ہے دنیا بھر میں میڈیا سے منسلک کارکنان کو مشکل حالات کا سامنا ہے

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف انٹرنیٹ تک رساٸی اور مواد کو سنسر کرنے کے رجحانات میں اضافہ ہو رہا ہے دوسری جانب فیک نیوز اور انسانیت کے درمیان نفرت بونے والی پروپیگنڈہ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے دنیا بھر میں میڈیا سے وابستہ کارکنان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے درست اطلاع تک رساٸی مضبوط جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے

وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں مناسب موقع فراہم کرتا ہے کہ آزادی اظہار جس کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے اس کا تحفظ کریں٬ اطلاعات تک رسائی کا حق استعمال کرنے کیلئے آزادی اظہار کی ضرورت ہوتی ہے یہ ضروری ہے کہ صحافی کو اسکی جان پر کسی قسم کا دباؤ اور خطرات لاحق نہ ہوں عالمی یوم صحافت کے موقع پر ہم صحافی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں٬ گزشتہ حکومت نے آزادی اظہار رائے کو دبانے کی ناکام کوششیں کیں لیکن پاکستان کی عوام نے صحافی برادری کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس غیر قانونی غیر جمہوری اقدام کو روکنے پر حکومت وقت کو مجبور کیا صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ہمارے صحافیوں کو بھی ہمیشہ سچ عوام کے سامنے لانا ہوگا

پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کی رپورٹ جاری کی ہے، 2017 میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کی درجہ بندی میں پاکستان 139 ویں نمبر پر تھا،گزشتہ سال اس انڈیکس میں پاکستان 145 ویں نمبر پر تھا، تازہ انڈیکس میں پاکستان 12 درجے مزید گر کر 157ویں نمبر پر آ گیا ہے،ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں 18 درجے تنزلی کی ذمہ دار بھی ماضی کی حکومتیں ہیں عمران خان نے سنسرشپ اور پابندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے،آزادی اظہار کو کچلنے والے عمران خان اب میڈیا پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں پی ٹی آئی حکومت نے میڈیا ہاوسز اور صحافیوں پر پابندیوں اور سختیوں کا بدترین مظاہرہ کیا، 2017میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کی درجہ بندی میں پاکستان 139 ویں نمبر پر تھا، ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس پی ٹی آئی کی میڈیا دشمن ہونے کا مصدقہ ثبوت ہے،عمران خان اور تحریک انصاف کو میڈیا پر قدغنیں لگانے پر معافی مانگنی چاہیے،

قبل ازیں امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستانی حکومت کیساتھ آزادی صحافت کا معاملہ اٹھایا ہے آزادی صحافت کا معاملہ پاکستان کےتشخص کو متاثر کررہا ہے پاکستانی میڈیا، سول سوسائٹی پر پابندیوں کے حوالے سے آگاہ ہیں اور آزادی صحافت کے مسئلے کا ذکر انسانی حقوق سالانہ رپورٹ میں بھی ہے آزاد اور متحرک میڈیا، باخبر قوم کے مستقبل کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے لیکن پاکستان میں پابندیوں کا یہ طرز عمل آزادی اظہار کو مجروح کرتے نظر آتا ہے اور اس طرح کے اقدامات پرامن احتجاج کو نقصان پہنچاتے ہیں آزادی صحافت کا معاملہ پاکستان کےتشخص کو متاثر کررہا ہے اور میڈیا پر پابندیاں پاکستان کی ترقی کی صلاحیت کو بھی متاثر کررہی ہیں، پاکستان کیساتھ مذاکرات میں آزادی صحافت پر بات ہوتی ہے

 پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

صحافت کے نام پر جسم فروشی کا اڈہ ،30 سے زائد مردوخواتین گرفتار

Leave a reply