پاکستان عماء کونسل کے چیئرمین ،نمائنده خصوصى وزير اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی مشرق وسطی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی یہ عالمی دنیا کا موجودہ قیادت پر اعتماد کا اظہارہے عالمی برادری بالخصوص اسلامی عرب ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہمیں تمام تر اختلافات بھلا کر ملک کو مضبوط کرنا ہے جو لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے تھے انکو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،اس سوچ سے باہر نکل کر ملک وقوم کا سوچنا ہو گا،عمران خان آج کہتے ہیں شہباز شریف مانگنے گئے ہیں کیا عمران صاحب اپنے دور میں مانگنے نہیں جاتے تھے عمران کو اپنی ضد اور انا سے نکل کر ملک وقوم کا سوچنا چاہیے حوصلہ رکھیں انتخابات آ جائیں گے پتا چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہے، پاکستان میں میثاق پاکستان ہونا چاہئے، پیغام پاکستان کی طرح میثاق پاکستان پر ایک ہونا چاہئے،

ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

 پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

علامہ طاہراشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام صوبوں اور اداروں کو ساتھ لے کر جس طرح اجتماعی کوششیں کیں یہ اس کے ثمرات ہیں اور اتحادی حکومت کی مشترکہ کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، عرب اسلامی ممالک اور عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں پاکستان کے نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے مملکت سعودی عرب کا دورہ کیا یہ ان کا اپنا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ تھا پاکستان میں جو بھی سپہ سالار آتا ہے یا وزیر اعظم آتا ہے اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے پہلے ارض حرمین شریفین جائے اور وہاں سے وہ اپنے بیرونی دوروں کا آغاز کرے موجودہ سپہ سالار نے بھی یہی کام کیا۔ سعودی عرب کی قیادت نے عوام نے عسکری و سیاسی قائدین نے جس طرح ان کا استقبال کیا وہ قابل فخر ہے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں کے تعلقات ہیں ہمارے ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیںآرمی چیف سے سعودی عرب کے وزیر دفاع امیر خالد بن سلمان اور سعودی عسکری قیادت نے ملاقات کی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Shares: