عمران خان پہلے امریکہ پر آیا پھر محسن نقوی پر آ گیا،وزیراعلی سندھ

0
51
cm sindh

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اوباڑو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مجھے نہیں پتہ اسکا ذہن کس طرح کام کرتا ہے،

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے امریکہ پر آیا پھر محسن نقوی پر آ گیا، میں یہی کہوں گا جب سے اسکی سلیکٹڈ حکومت گئی اسکا ذہن کام نہیں کر رہا، جو لوگ اسکو لے کر آئے تھے وہ بھی اس کو سمجھ گئے، امن و امان کی صورتحال بارڈر گھوٹکی کشمور شکار پور میں بدامنی ہے، ڈاکوؤں کے پاس اسلحہ پتہ نہیں کہاں سے آ جاتا ہے، آئی جی کے ساتھ میٹنگ کی ہے پولیس کو ایکٹو کر رہے ہیں، جلد ازجلد صورتحال پر قابو پا لیں گے، سندھ حکومت کو شش کر رہی ہے مہنگائی پر قابو پائیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے خراب ڈیل کی کی جس کی وجہ مہنگائی اسی وجہ سے بڑھی ہے، کو شش کر رہے ہیں کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مشتحکم ہو، بلاول نے مہنگائی مارچ اسی لئے کیا عمران خان کی حکومت میں مہنگائی تھی،

عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

قبل ازیں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ،اجلاس میں ضلعی سطح پر آپریشنل،انویسٹی گیشن اور باالخصوص اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کارکردگی پر بریفنگ لی گئی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کریمنلز اور اسٹریٹ کرائمز ہمارا پرائم ٹارگٹ ہے۔ کراچی پولیس اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کو مذید سخت بنائے۔ پولیس افسران کی کارکردگی کے حوالے احتسابی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسٹریٹ کرائمز سے متاثرہ تھانوں کے افسران کرائمز کے خلاف کارکردگی پر توجہ دیں۔ جو پولیس آفیسر کارکردگی نہیں دکھا سکتا وہ اہم پوسٹ کے لائق نہیں ہے گرفتار کریمنلز سے برآمد ہونیوالے اسلحہ اور کیسز کا فیڈ بیک سی ٹی ڈی سے لون گا

Leave a reply