عمران خان نے بار ہا کہابات چیت کیلیے تیار ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی نو مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور
0
144
ali amin

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی نو مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی

علی امین گنڈا پور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی،عدالت نے علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی، عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو ذاتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا،علی امین گنڈا پور پر پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے

عدالت پیشی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میں نو مئی کو ایک ہی وقت میں 8 اضلاع میں موجود تھا، ایک گھنٹے میں، میں نے 8 ضلعوں میں کاروائیاں کیں، میرے پاس ایک ایسا ایف سولہ طیارہ تھا جسکی سپیڈ ایف سولہ جیسی تھی اور اتر ہیلی کاپٹر کی طرح رہا تھا، یہ ٹیکنالوجی پاکستان یا میرے پاس ہے تو ثابت کرلیں، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہوگئے ہیں، ججز کو جو خط موصول ہوئے اس پر کمیشن بننا ضروری ہے، عمران خان کے مینڈیٹ کو چوری کرکے فارم 47والوں کو ایوان میں بھیجا گیا ہے، ہم اور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،جب تک حقیقی آزادی نہیں ملے گی جنگ جاری رہے گی،پاکستان پر رحم کیا جائے، پہلے پی ڈی ایم ون بنا کر تجربہ کیا گیا، اب پی ڈی ایم ٹو آ گئی،عمران خان کے دور میں مہنگائی کم تھی، اب مہنگائی بڑھ چکی ہے،دہشت گردی بھی اب بڑھ چکی ہے،نیا تجربہ کرنے والے ایک دن بے نقاب ہوں گے، اللہ الحق ہے، سب بے نقاب ہوں گے، انکی نسلیں کس طرح سے یاد رکھی جائیں گی، جو یہ کر رہے ہیں،مجھے پورا یقین ہے کہ ضمیر جاگیں گے، آپ اس ملک میں کیسا نظام بنارہے ہیں، جب ضمیر جاگتا ہے تو کہتے ہیں تو یہ ذہنی مریض ہیں، جعلی ایف آئی آرز کے زور پر آپ لوگوں کی زبانیں بند نہیں کرسکتے،لوگوں نے الیکشن میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو ڈھونڈ کر ووٹ ڈالا، آپ نے بلے کا انتخابی نشان لے لیا ،پارٹی ختم کردی، عمران خان خان بہت جلد باہر ہوں گے اور بہت جلد اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے،مجھے عمران خان نے ایک صوبے کا وزیراعلیٰ بنایا ہوا ہے، جب اپنی ڈیل کے مطابق ملک کو چلائیں گے تو ایسا ہی ہوگا،عمران خان نے بارہا کہا ہے کہ پاکستان کے لئے بات چیت کرنےکو تیار ہوں، میری وجہ سےپاکستان کی ترقی ہوتی ہے تو پیچھے ہٹنےکو تیار ہوں لیکن افسوس کہ یہاں لندن پلان بن جاتا ہے، جب پلان پر ملک چلے گا اور فرد واحد ملک کو چلائے گا توپھر ایسے ہی ہو گا، عمران خان کی رہائی کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں، سارے مقدمات جعلی ہیں، نظام ایکسپوز ہو رہا ہے،

غلطی مان لیں ،ملک کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ اپنی غلطی مان لیں ،ملک کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں، ججز نے جو خط لکھا اس کے بعد ہر چیز ظاہر ہوچکی ہے، تمام فیصلے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہوئے، یہ بے نقاب ہوچکے ہیں، اب ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے، ان کو لگتا ہے یہ بے وقوفوں کی طرح قوم کو دھوکہ دے دیں گے،عمران خان سے ٹائم نہیں دے رہے ملاقات کا، شاید کل یا پرسوں ملاقات ہو،پنجاب میں سختی ہوئی جلسے نہیں ہوئے لیکن عمران خان کے نشان ڈھونڈ کر عوام نے مہر لگائی، خدا کا واسطہ ہے جاگ جاؤ، خان کی قوم جاگ چکی ہے، حقیقی آزادی تک قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، ملک صحیح راستے پر چلے گا،

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply