عمران خان نے جیل کو حجرے ،پی ٹی آئی دفتر میں تبدیل کردیا ،پرویز رشید

عمران خان غیر جمہوری شخص،مذاکرات نہیں دھمکی پر یقین رکھتا ہے، پرویز رشید
0
132
parvez rasheed

مسلم لیگ ن کے رہنما، سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت پانچ سال کے لئے منتخب ہوئی ہے، اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی،

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ایک جمہوری شخصیت ہیں اور جمہوری شخص جمہوری بات کرے گا،شہباز شریف جس شخص کو بات چیت کی دعوت دے رہے ہیں وہ غیر جمہوری ذہن کا مالک ہے، وہ مذاکرات کرنے پر نہیں دھمکی دینے پر یقین رکھتے ہیں، وہ جمہوریت کی زبان نہیں بولتے، دھرنے طاقت اور آگ لگانے کی زبان استعمال کرتے ہیں،اس لئے شہباز شریف کو مایوسی ہوگی کہ وہ غلط شخص کو ایڈریس کر بیٹھے ہیں،حکومت نے چیلنجز پر قابو پالیا ہے،

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کو حجرے اور تحریک انصاف کے دفتر میں تبدیل کردیا ہے،اس کی جماعت جو ایک دوسرے کا سر پھاڑتی پھر رہی ہے،ان فریقوں کو بلا کر وہ ان کے درمیان صلح صفائی کے جرگے کر رہا ہوتا ہے،ہم سے تو جیل میں عادی مجرموں سے بھی زیادہ برا سلوک کیا جاتا تھا، حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہئے اور قیدی کو قیدی کے طور پر جیل میں رکھنا چاہئے،

سینیٹ قائمہ کمیٹی میں عمران خان اور مراد سعید کا تذکرہ

ہتک عزت ایکٹ،فریقین کو نوٹس جاری،سماعت 4 جولائی تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ،ہتک عزت قانون کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار

پاکستان تحریک انصاف کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

قائم مقام گورنر کا ہتک عزت بل پر دستخط کرنا آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے، امیر جماعت اسلامی

ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے، گورنر پنجاب

ہتک عزت قانون،کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی،صحافیوں کا ملک گیر احتجاج

ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

گورنر پنجاب کو چاہیے پہلے ہتک عزت قانون پڑھیں پھر تبصرہ کریں: عظمیٰ بخاری

Leave a reply