عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا،وزیر خارجہ

0
44

عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا،وزیر خارجہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء نے مستقبل میں عوامی فلاح سے متعلق اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا ،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا، ایسی صورت میں عوام کو ہر صورت میں ریلیف دینا ہوگا، عوام کے مسائل کا فوری حل اسی وقت ممکن ہے کہ جب عام آدمی سے آپ کا مضبوط رابطہ ہو،

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء کو ہدایت کی کہ عام آدمی کو خود تک اور اپنے دفتر تک رسائی کے عمل میں تسلسل رکھیں،

دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ گوگے اور گوگیاں عمران خان کیلئے مال بناتے تھے آج عمران کا سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ الیکشن کراؤ ، پہلے ہم کہتے تھے تو عمران نہیں کراتا تھا، الیکشن کا آئینی اختیار اب شہباز شریف کے پاس ہے، جب مرضی الیکشن کرائیں گے، عمران ڈکٹیشن نا دے

سعید غنی کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے الیکٹورل ریفارمز لازمی ہیں ہمیں گزشتہ انتخابات پر بھی اعتراضات رہے مگر ہم نے ایوان نہیں چھوڑا عمران اسمبلی میں بیٹھتا تک نہیں تھا اوراب بھی لوگوں کو منع کرتا ہے کہ ایوان میں نا بیٹھیں عمران ملکی معیشت کی بربادی کی وجہ ہے، اسٹیٹ بینک کی غلامی کا ذمہ دار عمران ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ آئی ایم ایف سے اس کی حکومت نے کیا یہ امریکا یورپ کو گالیاں دے کر ملکی معیشت کو مزید نقصان پہنچانا چاہتا ہے، ہم کتنے بھی سیاسی مخالف ہوں مگر ناموس نبیﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے عمران خان ملک اور قوم کا مجرم ہےعمران جلسوں میں کہتا ہے کہ میرا پیغام لوگوں تک پہنچاؤ عمران ماضی میں مودی کا ایجنٹ رہا ہے عوام کسی پاگل شخص کے پیچھے چل کر ملک اور معیشت کو نقصان نا پہنچائیں اس ملک نے رہنا ہے اور اسے رہنا چاہیے یہ واحد پاگل سیاسی آدمی ہے جو اپنے سیاسی رول کے لیے ملک تباہ کرنا چاہتا ہے

33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا

Leave a reply