عمران خان نے پرانے پاکستان کو تباہ کردیا،حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کسان کنونشن جلسے کی شکل اختیار کرگیا ہے،
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو لائنوں میں لگ کر آٹا لینا پڑتا ہے، کورونا کے دوران بخار کی دوائی مارکیٹ سے غائب ہوگئی، آج کسان کھاد کے لیے ترس گیا ہے، عمران خان نے قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے، حکومت نے آج پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے،حکومت نے کسان سے کھاد، غریب سے روٹی اوربچوں سے دودھ چھین لیا،عوام کے ساتھ مل کر عمران خان کا بستر گول کریں گے
https://twitter.com/RanaRiz37776826/status/1492458161151827974
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اکاونٹ چھپائے، منی لانڈرنگ کی،عمرا ن خان نے قوم سے جھوٹ بولا ، جھوٹے سبز باغ دکھائے، عمران خان کیخلاف عدم اعتماد پر کام کررہے ہیں ، ضرور کامیاب ہوں گے، عمران خان نے پرانے پاکستان کو تباہ کردیا، نوازشریف نے کسانوں کو سستی بجلی اور کھاد پر سبسڈی دیآج کسان کھاد کے لیے ترس گیا ہے، عمران نیازی نے اپوزیشن سے انتقام لیا عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں مہنگائی پر عمران خان کہتے ہیں پاکستان سستا ملک ہے بجلی مزید 3 روپے مہنگی کر دی گئی
قبل ازیں قائد حزب اختلاف پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے ملتان کی جانب سفر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ملتان موٹر وے ہو، اسلام آباد موٹر وے یا حویلیاں موٹر وے، لوگوں کو نواز شریف یاد آتا ہے۔
اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
حمزہ شہباز کی عدالت پیشی، ن لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے
تبدیلی کا جھانسا دے کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا۔ حمزہ شہباز








