وزیراعظم عمران خان نے آج حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا

تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان آتے ہی حکومتی ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا، اجلاس میں وفاقی حکومت کے ترجمان شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس دو بجے بنی گالہ میں ہو گا. اجلاس سے قبل سینئر پارٹی رہنمائون کے ساتھ وزیراعظم موجودہ حالات پر مشاورت کریں گے. اجلاس میں نیب کی جانب سے حالیہ گرفتاریوں پر بھی بات چیت ہو گی، اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا.

 

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

واضح رہے کہ گزشتہ رات وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو شادی کی ایک تقریب میں تھپڑ مارا اس پر بھی اجلاس میں بات ہو گی

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

Shares: