محمود اچکزئی کو نامزد کر کے عمران خان نے زبردست پیغام دیا ،علی محمد خان

0
132
ali m khan

سنی اتحاد کونسل نے محمو دخان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں

تحریک انصاف کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے محمود اچکزئی کو نامزد کر کے عمران خان نے زبردست پیغام دیا ہے، چھوٹے صوبے سے محمود اچکزئی کو نامزد کیا گیا ہے، عمران خان واحد لیڈر ہیں، اصل مینڈیٹ والے آگئے ہیں، آج بھی اصل وزیرِ اعظم بانی پی ٹی آئی ہیں،وزیراعظم کے لئے ہمارا نمائندہ عمر ایوب زیادہ ووٹ حاصل کرے گا، اصلی فارم 45 والے ووٹ ہیں، حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ابھی بھی انکے خلاف کیسز ہیں، یہ بری نہیں ہوئے عدالت سے، انہوں نے اپنے کیسز ختم کروائے ہیں، چاہے دونوں بھائیوں میں سے کوئی بھی ہو چھوٹا ہو یا بڑا،

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا، ظلم کی انتہا کی گئی،پارلیمنٹ میں ہم اپنی آواز اٹھائیں گے،کل بھی احتجاج کیا ، بات بھی کریں گے،یہ ہمارا قانونی حق ہے،

تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوارعمر ایوب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اراکین منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، وہ مینڈیٹ چور ہیں،عمران خان، بشریٰ بی بی، پرویز الہیٰ، شاہ محمود قریشی، ہماری خواتین، مرد ورکر جو پابند سلاسل ہیں انکو رہا کروائیں گے،جتنے میرے ساتھی یہاں موجود ہیں سب کے خلاف کیسز ہیں،

ن لیگ اور پی پی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئیں

اگر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے تو پھر ان کو حکومت بنانے دیں،مولانا فضل الرحمان

مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

"عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب

جمعیت علمائے اسلام حکومت سازی میں شامل نہیں ہو گی، مولانا عبدالغفور حیدری

Leave a reply